۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
یمنی ڈرون کا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ،تین آئل ٹینکرز تباہ

حوزہ/یمنی فوج کا ایک ڈرون متحدہ عرب امارات میں داخل ہوا اور اس نے ابوظہبی میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین آئل ٹینکرز تباہ ہوگئے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یمنی فوج کا ایک ڈرون متحدہ عرب امارات میں داخل ہوا اور اس نے ابوظہبی میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین آئل ٹینکرز تباہ ہوگئے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق،ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں دو دھماکے سنے گئے جن میں سے ایک دھماکا 3 آئل ٹینکرز میں جب کہ دوسرا زیر تعمیر ایئرپورٹ پر ہوا ہے تاہم پولیس نے دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

المصافہ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی کے جنوب مغرب میں واقع ایک صنعتی علاقہ ہے اور دنیا میں تیل اور گیس کے سب سے بڑے ذخائر میں سے ایک ہے۔

ابوظہبی پولیس نے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ برآمد ہونے والی اشیاء کا تعلق ڈرون سے ہوسکتا ہے۔ اس ڈرون حملے کے بعد ابوظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں کچھ دیر کے لیے معطل کر دی گئیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے تاحال کسی کو واقعے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے اور نہ ہی آئل ٹینکرز پھٹنے کی وجہ سے آگاہ کیا گیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ ساری نے اعلان کیا ہے کہ عرب امارات کے اندر ڈرون حملوں کی تفصیلات کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • MSW IR 16:29 - 2022/01/17
    0 0
    الموت لآل سعود الموت لامریکا الموت لاسرائیل